بلاول بھٹو نےقومی اسمبلی کااجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےقومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے ، خصوصی کمیٹی برائے ورچول سیشن کا اجلاس فخرامام کی زیرصدارت ہوا ، حکومتی اوراپوزیشن کے اراکین نے اجلاس میں شریک کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ اسٹاف کی صحت کومدنظررکھنے کا ذکرکیا اورکہاکہ پارلیمانی نگرانی کیلئے سیشن بلانا انتہائی ضروری ہے تاہم ورچوئل سیشن نہ بلانے پرتمام جماعتوں کا اتفاق ہے،قانون سازی اوربحث کیلئے ممبران کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ قومی اسمبلی کا ورچوئل اجلاس نہیں ہوگا ، ورچوئل اجلاس کی اجازت رولزنہیں دیتا ،پارلیمان کوغیرموثرنہیں کرنا چاہتے ،مناسب نمائندگی پراتفاق کیا جاسکتا ہے ۔
فہمیدا مرزا نے کہا کہ ورچوئل اجلاس نہ بلانے پرتمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے ،حاضری سےمتعلق سیاسی جماعتیں خود فیصلہ کریں قانون سازی کے مرحلہ بھی دیکھنا ہوگا ایازصادق نے پہلا سیشن مکمل طور پر بلانے کی تجویز دی ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔